عالمی برادری افغان معیشت میں کیش انجیکٹ کرے، انتونیو گتریس


نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے الزام عائد کیا ہے کہ طالبان نے افغان خواتین اور لڑکیوں سے کیے جانے والے وعدے توڑ دیے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ وعدے ٹوٹنے کا مطلب افغانستان کی خواتین اور لڑکیوں کے لیے خوابوں کا ٹوٹنا ہے۔

افغان حکومت تسلیم نہیں، امریکہ: زرمبادلہ ذخائر پر سے پابندیاں ہٹائیں،طالبان

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں طالبان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ خواتین اور لڑکیوں سے کیے جانے والے اپنے وعدوں پر قائم رہیں۔

انہوں ںے زور دے کر کہا کہ طالبان بین الاقوامی انسانی حقوق اور ہیومنٹیریئن قوانین کے مطابق بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اس مسئلے پر آرام سے نہیں بیٹھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی طالبان سے روزانہ کی بنیادوں پر بات ہوتی ہے۔

اشرف غنی لاکھوں ڈالرز کے ساتھ فرار ہوئے، ثبوت دے سکتا ہوں: سابق سیکورٹی چیف

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ افغانستان کے دیگر ممالک میں اثاثے منجمد ہیں اور ترقیاتی امداد روک دی گئی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ افغان معیشت میں کیش انجیکٹ کیا جائے۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ایسا راستہ تلاش کرنا ہوگا کہ افغان معیشت دوبارہ سانس لے سکے لیکن سب کچھ عالمی قوانین اور قواعد و ضوابط کو نظرانداز کیے بغیر ہونا چاہیے۔

داعش سے چھٹکارا پانے کے لیے طالبان واحد اور بہترین آپشن ہیں،عمران خان

انتونیو گتریس نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ فوری طور پر ایکشن لے اور افغان معیشت میں کیش انجیکٹ کرے تاکہ سب کچھ تباہی سے بچ سکے۔ اس حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی طرح طالبان یا حکمرانوں کو پیسہ دینے کا نہیں کہہ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں