مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے 5کشمیریوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کمشیر: بھارتی افواج نے دو کشمیریوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا،شہدا کی تعداد5 ہو گئی۔

مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے۔  بھارتی فورسز نے آج 5کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔

آج صبح ضلع شوپیاں میں قابض فوج نے  3 کشمیری نوجوان شہید کردیاتھا۔تینوں کشمیریوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا ہے۔ شہادتوں کے بعد وادی میں غم وغصہ بڑھ گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں  انٹرنیٹ اورموبائل فون سروس  بھی بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: آپریشن کے دوران حملہ، افسر سمیت 5 فوجی ہلاک

ضلع شوپیاں میں مزید 3 شہادتوں کے بعد وادی میں 2 روز میں شہید کیئے گئے کشمیریوں کی تعداد7ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز ضلع بانڈی پورہ اور اننت ناگ میں 2 کشمیری شہید کر دئیے گئے تھے۔

کشمیر میڈیا سروس کے  مطابق نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج نے نشانہ بنایا، قابض بھارتی فوج نے 5 کشمیری نوجوانوں کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔


متعلقہ خبریں