دنیا کے دوسرے بلند ترین میدان دیوسائی میں موسم سرما کی پہلی برف باری


دنیا کے دوسرے بلند ترین میدان دیوسائی میں موسم سرما کی پہلی برف باری نے نظاروں کو مزید خوبصورت بنا دیا۔

روئی کے گالے زمین پر اترے تو دیوسائی کی رونقیں بڑھ گئیں، قدرتی نظارے اور بھی حسین ہوگئے۔

سیاحتی مقام دیوسائی میں برفباری کے باعث 4 انچ برف جم گئی، برفباری کے بعد دیوسائی روڈ کو آمدورفت کے لئے عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ برف باری کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

دیوسائی کے علاوہ استور، غذر اور کشمیر کے پہاڑوں پر بھی برف باری ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابو سرٹاپ: موسم سرما کی پہلی برفباری، مسافر اور سیاح پھنس کر رہ گئے

گزشتہ روز گلگت بلتستان کے ضلع دیا مر کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی ہونے والی پہلی برفباری کے باعث نیشنل ہائی وے بند ہو گیا ہے جب کہ سیاح اور مسافر پھنس کر رہ گئے۔

ہم نیوز کے مطابق دیا مر کے سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ پہ ہونے والی برفباری کے باعث ناران نیشنل ہائی وے بھی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا تھا جس کی وجہ سے سیاحوں اور مسافروں کی بڑی تعداد پھنس کر رہ گئی۔

 

 


متعلقہ خبریں