محبت کی نشانی، شوہرنے بیوی کے لیے انوکھا گھر بنا لیا


بوسنیا  میں شہری نے بیوی کی خواہش پوری کر نے کے لیے چاروں طرف گھومنے والا گھر تعمیر کردیا

خبر رساں ادارے ایسوی ایٹڈ پریس کے مطابق 72 سالہ ووجن کیوسک نے بوسنیا ہرزیگوینا کے شہر سربٹس میں اپنی اہلیہ کے لیے ایسا مکان ڈیزائن اور تعمیر کیا ہے جو چاروں طرف گھوم بھی سکتا ہے۔

ووجن کیوسک نہ نہ صرف یہ گھر خود ڈیزائن کیا ہے بلکہ اسے تعمیر بھی خود ہی کیا ہے۔گھر کو گھمانے کے لیے الیکٹرک موٹر اور  پرانی فوجی گاڑیوں کے ٹائر استعمال کیے گئے ہیں۔

شہری نے بتایا کہ ان کی بیوی جب چاہیں اپنی مرضی کے مطابق گھر کا رخ بدل سکتی ہیں۔

ووجن کیوسک کا کہنا ہے  کہ انہوں نے بوڑھے ہو جانے پر اپنا کاروبار بچوں کے حوالے کر دیا اور اب ان کے پاس اتنا وقت تھا کہ وہ اپنی اہلیہ کے لیے ان کی خواہش کے مطابق گھر تعمیر کر سکیں

انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد جب انہوں نے اپنا گھر بنوایا تو اہلیہ کی خواہش کے مطابق کمروں کا رخ سورج کی جانب رکھوایا لیکن کچھ عرصے بعد ان کی اہلیہ نے اس ڈیزائن پر اعتراض کیا تو انہیں گھر میں تبدیلیاں کروانی پڑیں

انہوں نے کہا گھر میں تبدیلیاں کرنا مشکل اور محنت طلب تھا لیکن  میں نے وہی کیاجو میری اہلیہ چاہتی تھیں

انہوں  نے کہا کہ اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا  کہ اہلیہ کے لیے خود ایسا گھر بناوں گا جو چاروں طرف گھوم سکے اور اہلیہ جب چاہیں اپنی مرضی کے مطابق گھر کا رخ تبدیل کر لیں۔


متعلقہ خبریں