ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

کراچی: انٹربینک میں ڈالرنئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جس کے بعد روپے کی قدر مزید گر گئی۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ایک ڈالر 171 روپے 12 پیسے کا ہوگیا، گزشتہ روزاسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے پہلے کاروباری روز ہی انٹر بینک میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 170.53 سے بڑھ کر 170.74 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 38 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

گزشتہ روز وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ڈالر ذخیرہ اور مہنگا کرنے والے 88 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 47 کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈالر سے متعلق ڈیل کرنے والی 5 بڑی کمپنیوں کا آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز