سرجری یا کچھ اور؟ ٹام کروز کو کیا ہوا؟

ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز اپنے کام سے اپنے مداحوں کو حیران کرتے رہتے ہیں لیکن اس بار اداکار کے چہرے نے سب کو پریشانی میں ڈال دیا۔

59 سالہ اداکار نے سان فرانسسکو میں نیشنل لیگ ڈویژن سیریز کے گیم 2 میں شرکت کی جہاں ان کے مداح انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے۔

تصاویر اور میچ میں ٹام کروز خوشگوار موڈ میں نظر آئے لیکن ان کے بدلے ہوئے چہرے نے سوشل میڈیا پر طوفان مچا دیا، کچھ صارفین نے لکھا کہ یا تو ٹاپ گن اسٹار نے وزن بڑھا لیا ہے یا فلرز لگوا لیے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ٹام کروز، ٹام کروز کی طرح نہیں دکھ رہے یہ تب ہوتا ہے جب اپنے ہی گال کو بار بار کھینچتے ہیں۔

جبکہ ایک صارف کا کہنا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ کسی اور شہری نے ٹام کروز کا چہرہ پہنا ہوا اور یہ کوئی بہروپیا ہے۔

 

ٹام کروز اس وقت مشن امپوسبل فلم کی نئی سیریز کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، یہ فلم ٹام کروز کی ایکشن سیریز ‘مشن امپوسبل’ کی ساتویں فلم ہے، اس سیریز کی چھٹی فلم 2018 میں ریلیز کی گئی تھی اور اس کی شوٹنگ کے دوران کئی خطرناک مناظر کے دوران خود ٹام کروز بھی زخمی ہوگئے تھے۔

اس سیریز کی پہلی فلم مشن امپاسیبل کے نام سے 1996 میں آئی تھی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز