تکنیکی خرابی سے آگاہ کرنے والا انسٹاگرام کا نیا فیچر


انسٹاگرام ڈاون ہونے کے بعد صارفین کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اس لیے انسٹاگرام میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

یہ فیچر کسی بھی تکنیکی خرابی یا بندش کی صورت میں صارفین کو بروقت مطلع کر سکے گا۔ جس کا اعلان انسٹاگرام کی جانب سے خود کیا گیا۔

انسٹاگرام کی جانب سے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ایپلی کیشن کی سروس میں خرابی کی بروقت اطلاع دینے کے لئے ایک نیا فیچر آزمایا جارہا ہے۔ یہ فیچر ابتدائی طور پر امریکا میں آزمایا جارہا ہے اور اس کو کچھ ماہ تک جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک نے اہم منصوبے پر کام روک دیا

یاد رہے اس نئے فیچر کو حالیہ دنوں میں دو بار انسٹاگرام کی سروس بند ہونے کے بعد متعارف کرایا جا رہا ہے۔

4 اکتوبر کو فیس بک میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کی وجہ سے انسٹاگرام اور واٹس ایپ  کی سروسزبھی  چھ گھنٹے بند رہی تھی۔

جس کے باعث ساڑھے 3 ارب صارفین ان ویب سائٹس کو استعمال نہیں کر سکے تھے جبکہ کمپنیز کو اربوں کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا تھا۔

 


متعلقہ خبریں