کراچی: طالبہ کوبلیک میل کرنے والے2ملزمان گرفتار


کراچی: ایف آئی اے کے سائبرکرائم ونگ نے5 افراد کو سائبرکرائم کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار2ملزمان پی ایچ ڈی کی طالبہ کی ویڈیو بناکر اسے پریشان کرتے تھے۔ بلیک میلنگ، تشدد اور ویڈیو بنانے میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار دونوں ملزمان نے لڑکی کو ہراساں کیا۔ ایک ملزم کےطالبہ کے ساتھ مراسم تھے۔
ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ہے۔

فرانزک رپورٹ سے بھی ثابت ہوا گیا ہے کہ  گرفتار ملزمان نے لڑکی کو ہراساں کیا۔

سائبرکرائم ونگ نے سوشل میڈیا پرنازیبا ویڈیوشیئرکرنےکے الزام میں مزید 3ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔گرفتارملزمان دھمکی، بھتہ اور بلیک ملینگ میں ملوث ہیں۔

 


متعلقہ خبریں