ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری و نوٹیفیکیشن: وزیراعظم نے کابینہ کو اعتماد میں لیا، ذرائع


وزیراعظم عمران خان  نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری اور نوٹی فکیشن کے معاملے پر وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے پاک فوج میں تبادلوں سے متعلق کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا اور کہا کہ اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں اس معاملے میں ہونے والی قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دیں۔


متعلقہ خبریں