قصرناز میں کتوں کی بھرمار ہے، کوئٹہ فیڈرل لاجز انسانوں کے قابل نہیں: قائمہ کمیٹی


اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کے رکن محمود شاہ نے کہا ہے کہ قصر ناز میں کتوں کی بھرمار ہے اور کوئٹہ فیڈرل لاجز انسانوں کے رہنے کے قابل نہیں ہے۔

قائمہ کمیٹی: مسلح افواج کو بدنام کرنے پر سزا کا بل منظور

ہم نیوز کے مطابق محمود شاہ نے یہ بات پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے چیئرمین قائمہ کمیٹی نجیب ہارون کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کہی ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کے اجلاس میں وفاقی سیکریٹری ہاؤسنگ نے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے مرمتی کاموں کے لیے کابینہ کو 1.8 ارب روپے کی سمری بھیجی ہے۔

وفاقی سیکریٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ ریسٹ ہاؤسز اور 28 ہزار سرکاری رہائش گاہوں کی مرمت کے لیے 15 کروڑ روپے کا بجٹ ہے۔

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری، اتھارٹی وزیراعظم ہیں، قانونی طریقہ کار اختیار کیاجائے گا، فواد چوہدری

قائمہ کمیٹی کے رکن محمود شاہ نے اس موقع پر کہا کہ قصر ناز میں کتوں کی بھرمار ہے اور وہاں کی بجلی بھی دو مرتبہ کاٹی گئی ہے۔ انہوں ںے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ فیڈرل لاجز انسانوں کے رہنے کے قابل بھی نہیں ۃے۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں آغا رفیع اللہ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ تعصبانہ رویہ رکھا گیا اور پی ڈبلیو ڈی سے ہماری اسکیمیں منظور نہیں ہوئیں۔

نادہندہ کون؟نوابزادہ نصراللہ،نصرت بھٹو،کھر،لالیکا،گیلانی،مخدوم اورلغاری

وفاقی سیکریٹری برائے ہاؤسنگ نے اجلاس میں بتایا کہ قصر ناز کو سالانہ دو کروڑ روپے خسارے کا سامنا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ قصر ناز اور چنبہ ہاؤس کی آؤٹ سورسنگ پر بھی کام ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پبلک پرائیوٹ پارٹنر شب پر بھی کام کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں