نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری، اتھارٹی وزیراعظم ہیں، قانونی طریقہ کار اختیار کیاجائے گا، فواد چوہدری

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے قانونی طریقہ کار اختیار کیاجائے گا، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کیلئے قانونی طریقہ کار اختیار کیاجائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کی سول اور ملٹری حکومت میں بہت اچھے تعلقات ہیں جبکہ گزشتہ رات وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان طویل نشست ہوئی ہے۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور وزیر اعظم دونوں کا اتفاق رائے ہے کہ اتھارٹی وزیر اعظم ہیں۔ وزیر اعظم آفس اور آرمی چیف کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے فوج اور ملک کے وقار میں کمی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی قائم کر دی گئی ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہے اور ڈی جی آئی ایس آئی سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی پر وزیر اعظم اور آرمی چیف میں اتفاق رائےہے۔


متعلقہ خبریں