یورپی یونین کا افغانستان کیلئے امدادی پیکج کا اعلان


یورپی یونین نے امارات اسلامیہ افغانستان کے لیے ایک ارب یورو کے امدادی پیکج کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان میں سیکیورٹی اور انسانی صورتحال پر جی ٹوئنٹی ممالک کا ورچوئل اجلاس منعقد ہوا جس کی میزبانی اٹلی نے کی۔

یورپی کمیشن نے کہا کہ افغانستان میں کسی بڑے انسانی، سماجی و معاشی بحران کا سامنا کرنے کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔

یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے فوری امدادی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے 300 ملین یورو کی رقم کا اعلان کیا گیا تھا جس میں 250 ملین یورو کی اضافی امداد کا وعدہ جی ٹوئنٹی ممالک کے سربراہی اجلاس میں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ باقی کی امدادی رقم افغانستان کے ہمسایہ ممالک کو دی جائے گی جو طالبان کے آنے کے بعد افغانستان سے جانے والے شہریوں کو پناہ دے رہے ہیں اور افغانستان میں بھی یہ رقم طالبان کی عبوری حکومت کو نہیں دی جائے گی کیونکہ اسے اب تک یورپی یونین کی جانب سے قبول نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے 5کشمیریوں کو شہید کر دیا

یورپی یونین کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقم افغانستان میں کام کرنے والے بین الاقوامی اداروں کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وون ڈی لیین نے جی ٹوئنٹی ممالک کے سربراہی اجلاس میں ایک ارب یورو کی امدادی رقم کا وعدہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں