امتحانی سینٹر سے بھاگنے والے طالبعلم نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں

امتحانی سینٹر سے بھاگنے والے طالبعلم نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں

وزیرآباد: امتحانی سینٹر سے پرچہ اور جوابی کاپی لے کر بھاگنے والے طالب علم نے عملے اور پولیس کی دوڑیں لگوا دیں لیکن انہوں نے بھی ہمت نہیں ہاری اور 8 کلومیٹر دور ویرانے میں جا کر اسے پکڑ لیا۔

بلیو ٹوتھ چپل کی مدد سے امتحان میں نقل

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے امتحانی سینٹر سے پرچہ اور جوابی کاپی لے کر بھاگنے والا طالبعلم ایل ایل بی پارٹ 2 کا امتحان دینے آیا تھا لیکن پھر اچانک وہ فرار ہو گیا جس پر عملے اور پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔

اس حوالے سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ افتخار حسین اعوان نے ہم نیوز کو بتایا کہ ملزم رانا وقاص اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لیے بنائے گئے کرسچن ہائی اسکول سینٹر وزیرآباد سے فرار ہوا تھا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ افتخار حسین اعوان کے مطابق امتحانی سینٹر سے فرار ہونے والے طالبعلم کو جس وقت پکڑا گیا اس وقت وہ ویرانے میں بیٹھ کر پرچہ حل کر رہا تھا۔

35 ہزار مدارس، صرف 8 ہزار رجسٹرڈ، طلبا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان دینے کے پابند ہوں گے

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی سپرٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ رانا وقاص رول نمبر 2930 کو امتحانی پرچے اور جوابی کاپی کے ہمراہ ویرانے سے حراست میں لیا گیا ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق طالبعلم رانا وقاص کو جس وقت میڈیا اور دیگر متعلقہ اداروں کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا اس وقت اس کے پاس سے کتابیں اور دیگر ممنوعہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کو علاقہ پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کی گرفتاری امتحانی سینٹر سے 8 کلو میٹر دور ویرانے میں کھڑی ہوئی اس کی اپنی گاڑی سے عمل میں آئی ہے۔

بھارتی گلوکارہ کی ‘’مہندی‘‘ پاکستانی‘‘ گاگر‘‘ کی نقل،سوشل میڈیا پیچھے پڑ گیا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نہایت اطمینان سے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر پرچہ حل کر رہا تھا کہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ پولیس حراست میں لیے جانے والے مفرور طالبعلم کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں