ہر طرح کے سیاسی بحران کا سامنا کریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ ہر طرح کے سیاسی بحران کا سامنا کریں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیاسی معاملات میں نہ کوئی خطرہ ہوتا ہے اور نہ ہی کبھی ٹلتا ہے۔ عدم اعتماد کی تحریک کے لیے نمبر گیم جلد آپ کے سامنے آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری سے 3 ساڑھے 3 سال میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ تاریخ میں سینیٹ کے ایسے انتخابات نہیں ہوئے جو اس بار ہوئے ہیں اور ہم اپنی ساکھ کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمارے پاس نہ دروازے ہیں نہ کھڑکیاں، یہ سیاسی ماحول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی قائم کر دی گئی ہے، فواد چوہدری

جام کمال نے کہا کہ ہم ہر طرح کے سیاسی بحران کا سامنا کریں گے اور آخری دن تک یہی کوشش ہو گی کہ پارٹی ڈسپلن قائم رہے کیونکہ ایسا نہیں ہوتا کہ دو لوگ فیصلہ کر کے بیٹھ جائیں کہ ہم نہیں مانتے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری، اتھارٹی وزیراعظم ہیں، قانونی طریقہ کار اختیار کیاجائے گا، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ سیاست میں لچک ہوتی ہے، 14 ارکان نے عدم اعتماد کی تحریک پر دستخط کیے ہیں اور دستخط کرنے والے ارکان کو اپنی موجودگی بھی ظاہر کرنی پڑے گی۔ جس دن تحریک ایوان میں لائی جائے گی اس روز دیکھیں گے۔


متعلقہ خبریں