ہوشیار: دودھ کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ

Milk

دودھ کی فی لٹر قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا


کراچی: ڈیری کیٹل فارمرز نے شہر قائد میں دودھ کی قیمت فی لیٹر 155 روپے کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

آئی ایم ایف نے خطرے کی گھنٹی بجادی: آئندہ سال بھی مہنگائی بڑھے گی

ہم نیوز کے مطابق ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی فی لیٹر قیمت کا نیا تخمینہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تخمینے کے مطابق دودھ کی فی لیٹر قیمت 155 روپے بنتی ہے۔

کراچی کے بیشتر علاقوں میں اس وقت دودھ 130 روپے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے جب کہ کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمت 94 روپے فی لیٹر مقرر ہے۔

پی ٹی آئی میری جماعت ہے لیکن مہنگائی کنٹرول نہیں کر سکی، جہانگیر ترین

اس ضمن میں ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے سیکریٹری لائیو اسٹاک کو قیمتوں‌ پر نظر ثانی کے لیے ایک خط بھی لکھ دیا ہے۔

صدر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن شاکر عمرگجر نے اسی حوالے سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس استفسار کیا گیا ہے کہ  کمشنر کراچی قیمتوں کا نیا نوٹیفکیشن کیوں جاری نہیں کرتے ہیں؟

مہنگائی میں اضافہ آئی ایم ایف کی وجہ سے ہوا، عوام کو براہ راست سبسڈی دیں گے: شوکت ترین

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمتوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو دودھ کی قیمتوں میں از خود اضافے کا اعلان کرنے میں حق بجانب ہوں گے۔


متعلقہ خبریں