روایتی جنگی صلاحیتوں کی اپ گریڈیشن ایک جاری عمل ہے، آرمی چیف

روایتی جنگی صلاحیتوں کی اپ گریڈیشن ایک جاری عمل ہے، آرمی چیف

گوجرانوالہ: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ روایتی جنگی صلاحیتوں کی اپ گریڈیشن ایک جاری عمل ہے۔

تمام فریقوں پر مشتمل افغان حکومت کی حمایت کرتے ہیں، آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انہوں نے یہ بات گوجرانوالہ کے دورے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے دورے کے دوران چینی ساختہ وی ٹی فور ٹینک کا کمیشننگ کا مشاہدہ کیا۔ انہوں ںے وی ٹی فور ٹینک کی حربی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پرکہا کہ ٹینک پاکستان اور چین کے اسٹریٹجک تعاون کا ایک اور ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج میں ان ٹینکوں کی شمولیت سے فارمیشنز کی استعداد بڑھے گی۔

وزیر اعظم اور آرمی چیف کی اہم ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی ساختہ ٹینک جدید ترین پروٹیکشن، فائر پاوراور تیز ترین نقل وحرکت کا حامل ہے۔ چینی ساختہ وی ٹی فور ٹینک دنیا کے بہترین جدید ٹینکوں کے ہم پلہ ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز