مسافر کے جوتوں سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

دبئی جانے والے مسافر کے جوتوں سے منشیات برآمد

اسلام آباد: کراچی ایئر پورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے ایک ہزار 560 گرام ہیروئین برآمد کر لی گئی۔

کراچی ایئر پورٹ پر ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔ ایمریٹس ایئر لائن سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

مسافر سجاد حسین نے انتہائی مہارت سے ہیروئین جوتوں میں چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف اہلکاروں نے شک پڑنے پر مسافر کے جوتوں کی تلاشی لی تو اس سے منشیات برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست چھوڑوں گا اور نہ ہی تحریک انصاف، جہانگیر ترین

اے ایس ایف کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے ہے جبکہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں