مہوش حیات کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

مہوش حیات کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کی معروف تمغہ امتیاز یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ لکس ایوارڈ میں پرفارمنس کے لیے ہفتوں پریکٹس کرنی پڑی۔

معروف اداکارہ مہوش حیات نے فوٹو ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لکس ایوارڈ شو میں پرفارمنس کے لیے ہفتوں کی ریہرسل اور تیاریوں کے بعد اسٹیج پر جلوہ گر ہوئی اور شو کی میزبانی کرنا میرے لیے انتہائی یاد گار تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے لکس ایوارڈ میں کورونا کے ایس او پیز کا بھی خاص خیال رکھا۔ شوبز کے ستارے زبردست انداز میں یکجا ہوئے اور گزشتہ برس کی کامیابیوں کا جشن منایا گیا اور اعزازات وصول کیے۔

اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ ایوارڈز شو کے دوران شوبز انڈسٹری کے لیجنڈز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ بہت سے لوگوں نے اس رات ایوارڈز جیتے جنہیں دیگر فنکاروں نے مبارکباد پیش کی، اپنے ساتھی میزبانوں اور دوستوں کی شکرگزار ہوں۔

واضح رہے کہ ہفتے کو 20ویں لکس اسٹائل ایوارڈ کا میلہ سجایا گیا تھا جہاں فنکاروں کی پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لیے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز