اوور سیز پاکستانیوں کے لیے کابینہ کا اہم فیصلہ

افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، انسانی المیہ جنم لے رہا ہے : فواد چودھری

اسلام آباد: اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاور آف اٹارنی کے اجرا کے لیے آٹو میشن نظام متعارف کرانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ منظوری وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دی گئی ہے۔

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری، اتھارٹی وزیراعظم ہیں، قانونی طریقہ کار اختیار کیاجائے گا، فواد چوہدری

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے ہونے والے اجلاس کے دوران کابینہ اراکین نے وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کی جانے والی سمری کی متفقہ طور پر منظوری دی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کابینہ نے سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے پاور آف اٹارنی کی دستاویزات آن لائن دینے کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاور آف اٹارنی جب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بنانا ہوتی ہے تو انہیں سفارتخانوں جانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے بے پناہ تکالیف و پریشانی ہوتی ہے کیونکہ ایمبیسی کسی ایک جگہ ہوتی ہے جہاں تک پہنچنے کے لیے لوگوں کو دور دراز کا سفر کرنا پڑتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری و نوٹیفیکیشن: وزیراعظم نے کابینہ کو اعتماد میں لیا، ذرائع

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاور آف اٹارنی کو آن لائن کر دیا گیا ہے اور اوورسیز پاکستانی گھر بیٹھے اسے حاصل کر سکیں گے۔

پاور آف اٹارنی کا نیا نظام حتمی مرحلے پر پہنچنے پر نادرا اور وزارت خارجہ کے درمیان ایک معاہدہ طے پائے گا جس کے تحت نادرا پاور آف اٹارنی کے لیے ایک پورٹل بنائے گا۔

ڈی جی آئی ایس آئی کیلیے نام آئیں گے، وزیراعظم ایک کی منظوری دیں گے: عامر ڈوگر

پاور آف اٹارنی حاصل کرنے کے لیے 25 ڈالر فیس مقرر کی گئی ہے جب کہ یہ فیس آن لائن ہی ادا کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں