ڈبلن ٹیسٹ: پاکستان کی گرفت ڈھیلی پڑنے لگی

ڈبلن ٹیسٹ: پاکستان کی گرفت ڈھیلی پڑنے لگی | urduhumnews.wpengine.com

ڈبلن: آئرلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی گرفت ڈھیلی پڑنے لگی. آئرش ٹیم تین وکٹوں اور ایک سو 39 رنز کی برتری سے پانچویں دن کا کھیل شروع کرے گی۔

آئرش ٹیم نے چوتھے روز بغیر کسی نقصان کے 64 رنز سے کھیل کا آغاز کیا، ایڈ جوائس مجموعی اسکور میں پانچ رنز کا اضافہ ہی کر سکے اور رن آؤٹ ہو گئے۔

آئرش ٹیم کے نئےبلے باز اینڈی بالبرنی بغیر کوئی رنز بنائے چلتے بنے۔ وکٹ کیپر نیل اوبرائن 18 اور آئرش کپتان ولیم پورٹرفیلڈ 32 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔

اسٹرلنگ اور ولسن نے کھیل آگے بڑھایا مگر دونوں کھلاڑی 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ کیون اوبرائن اور تھامسن نے ٹیم کو سہارا دینے کے لیے 114 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ تھامسن نے ففٹی مکل کی اور 53 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

کیون اوبرائن نے آئرلینڈ کی طرف سے پہلی سنچری مکمل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ آئرش کھلاڑی ایک سو 18 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں اور پانچویں دن کے کھیل کا آغاز کریں گے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے تین، محمد عباس نے دو اور صہیب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ٹیسٹ کرکٹر اظہرعلی کا کہنا ہے کہ کیون اوبرائن نے بہترین بیٹنگ کی۔ کیچ ڈراپ کرنا کرکٹ میں نقصان دہ ہوتا ہے مگر کھیل میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔

اظہرعلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا محمد عامر انجری کے باوجود حریف ٹیم کے خلاف خطرناک بالنگ کررہا ہے۔ امید ہے وہ جلد انجری سے مکمل صحت یاب ہوجائیں گے۔

ٹیسٹ کرکٹر اظہرعلی نے باؤلرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہلے سیشن میں اچھی باؤلنگ کی۔ امید ہے ہماری بیٹنگ لائن اپ آخری روز اچھا کھیل پیش کرے گی۔


متعلقہ خبریں