پاکستان میں کورونا سےاموات کی تعداد28 ہزار173ہوگئی

پاکستان میں کورونا

فائل فوٹو


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید21 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 173 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار21 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 60 ہزار669ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں43ہزار578کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.34 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 63ہزار703،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار194، پنجاب میں 4 لاکھ 36 ہزار720، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار241، بلوچستان میں 33 ہزار92، آزاد کشمیر میں 34 ہزار360 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار359 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 800 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار505، خیبرپختونخوا 5 ہزار657، اسلام آباد 935، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 350 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں