نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرر، وزیراعظم اور آرمی چیف میں مشاورت مکمل ہو گئی،فواد چودھری

افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، انسانی المیہ جنم لے رہا ہے : فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے۔  ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔

انہوں نے گزشتہ روز کہا تھا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری میں وزیراعظم اتھارٹی ہیں۔ تقرری کیلئے قانونی طریقہ کار اختیار کیاجائے گا۔


متعلقہ خبریں