خوفناک سانپ اور قاتل مگرمچھ کا مقابلہ


ایناکونڈا اور مگرمچھ اپنے اپنے شکار ڈھونڈنے کے چکر میں ایک دوسرے کے ہی آمنے سامنے آگئے، جان لیوا جانوروں کے مقابلے کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں بند کر لیے گئے۔

خونخوار جانوروں کی اپنے اقتدار کی جنگ 40 منٹ تک جاری رہی۔

یہ وحشیانہ لڑائی برازیل کے دریائے کویابی کے کنارے پر ہوئی، مگرمچھ نے ایناکونڈا کو پکڑا تو اس نے بھی پانی میں لے جانے سے پہلے مگر مچھ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی، اور اپنے آپ کو اس کے گرد لپیٹ لیا۔

جہاں مگر مچھ اپنے آپ کو ایناکونڈا کی گرفت سے بچانے کی کوشش کرتا رہا وہیں خطرناک سانپ کا پانی میں رہنا مشکل ہو گیا اور وہ سانس لینے کے لیے اپنا سر اوپر نکالتا رہا۔

 

خاتون کیمرا پرسن کا کہنا تھا کہ زندگی میں پہلی بارایسی لڑائی دیکھی، انہوں نے بتایا کہ 40 منٹ تک یہ سب چلتا رہا پھر ایک وقت آیا جب دونوں زیر آب غائب ہو گئے۔ کچھ دیر بعد مگر مچھ واپس پانی پر گشت کرنے لگا، جس سے وہم ہوا کہ وہ یہ جنگ جیت چکا ہے۔

لیکن تھوڑی ہی دیر میں ایناکونڈا بھی پانی میں تیرتا نظر آیا جو آرام سے اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گیا۔

کیمرہ پرسن کا کہنا تھا کہ اس خوفناک لڑائی میں نہ کسی کی شکست ہوئی نہ جیت لیکن یہ ان کی زندگی کا سب سے دلچسب مقابلہ تھا۔


متعلقہ خبریں