آریان خان کا جیل میں بسکٹ پر گزارا

آریان خان کیس سمیر وانکھیڑے سے واپس، دہلی یونٹ تفتیش کرے گا

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے  آریان خان جیل  میں بسکٹ کھا کر گزارا کر رہے ہیں۔

منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان آرتھرروڈ جیل میں قید  ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان نے جیل سے ملنے والا کھانا کھانے سے انکار کر دیا جس کے بعد وہ جیل کی کنٹین سے بسکٹ خرید کر کھا رہے ہیں۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا نے بتایا تھا کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے کو این سی بی کی حراست میں دال چاول اور سبزی پوری کھانے میں دی جا رہی ہے۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو  نے آریان خان کو گھر کا کھانا دینے سے انکار کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کا برگر بچہ دال چاول پر آ گیا

جیل میں بھی انہیں وہیں پر بنا ہوا کھانا دیا جا رہا تھا، ناشتے میں پوہا ، شیرا اور دوپہر کے کھانے نے دال چاول اور سبزی دیے جا رہے تھے۔

واضح رہے کہ  سوموار کو آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت  نہیں ہو سکی تھی۔ عدالت آج ان کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گی۔اور این سی بی درخواست ضمانت  پر اپنا جواب جمع کروائے گا۔

یاد رہے کہ  این ڈی پی ایس نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 2 اکتوبر کی رات  بحری جہاز پر منعقد ہونے والی ریو پارٹی پر اچانک چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کے بیٹے کی ضمانت آج بھی نہ ہو سکی

چھاپے کے دوران این ڈی پی ایس نے آریان خان اور ان کے ساتھیوں سے غیر قانونی منشیات بر آمد کی تھی۔

بعد ازاں دوران تفتیش شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے مشیات استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا۔


متعلقہ خبریں