برفانی تودے پر سوتے اکیلے ریچھ کی تصویر نے دل کے ساتھ مقابلہ بھی جیت لیا


دنیا سے دور، گہرے سمندر میں آئس برگ کے چھوٹے سے ٹکڑے پر اداس سوئے برفانی ریچھ کی تصویر نے سب کے دل موہ لیے، اورگولڈن ٹرٹل فوٹوگرافی فیسٹیول جیت لیا۔

فطری حسن، قدرتی مناظر، جانوروں کے رویے، جنگل اور زیرآب مختلف کیٹیگریز میں تقریبا 4 ہزار فوٹوگرافروں نے حصہ لیا۔

مقابلے میں جانوروں کے رویوں کو عکس بند کرنے کی کیٹیگری میں بکرے کا شکار کرتے بھیڑیے کی تصویر کامیاب ہوئی اور پہلا انعام حاصل کیا۔

درخت کی شاخ پر بیٹھے خوبصورت رنگوں کے پرندے کی تصویر نے بچوں کی آنکھوں سے فطرت کو دیکھنے کی کیٹیگری میں دوسرا انعام جیتا۔

زیر سمندر پلاسٹک کے جال میں پھنسی ننھی مچھلی کی تیرنے کی کوشش نے انسان اور فطرت کے رویوں کی کیٹیگری میں تیسرا انعام جیتا۔

اسی کیٹیگری میں دوسرا انعام جیتنے والی تصویر ان غوطہ خوروں کی ہے جو سمندر کی تہہ میں شارک کی فوٹوگرافی میں مصروف ہیں۔

آدھی رات کے پہر پودے پر اترنے والی تتلی کی تصویر نے مائیکروکسم کیٹیگری میں تیسرا انعام اپنے نام کیا۔

درخت کے تنے پر بیٹھے کیمرے کو گھورتے الو کی تصویر فطرت کو بچوں کی آنکھ سے دیکھنے کی کیٹیگری میں فاتح قرار پائی۔

 


متعلقہ خبریں