ملکی تاریخ میں پہلی بار شفاف الیکشن کے لیے حلف اٹھایا گیا


پشاور: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عام انتخابات میں تعینات کیے جانے والے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز (ڈی آر اوز) سے حلف لیا گیا ہے۔

پشاورمیں خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن کی جانب سے حلف برداری کی تقریب میں ابتدائی طور پر کے پی اور فاٹا کے 32 ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسرز(ڈی آر او) نے شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے کا حلف اٹھایا۔

حلف اٹھانے والوں میں خیبرپختنونخوا کے25 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز جب کہ فاٹا سے سات پولیٹکل ایجنٹس شامل ہیں۔

ممبر الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر نے حلف برداری کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ پر ایک بار پھر بھاری ذمہ داری ڈالی گئی ہے جسے بھرپور انداز میں نبھایا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں