پنجاب: جیلوں کیلئے8.5 ارب روپے کےپیکج کا اعلان


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے کی جیلوں کیلئے 8.5 ارب روپےکے پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے قیدیوں کی سزا میں60 روز کی میں کمی کا اعلان بھی کیا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو کینٹین کی سہولت بھی فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ قیدی غیرانسانی حالات میں رہنے پرمجبور ہیں، ہم نے جیل کے قوانین کوتبدیل کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔جیلوں میں خواتین قیدیوں کی ضروریات کا خیال رکھا جائے گا۔ جیلوں میں طبی عملہ بروقت موجود ہوگا۔ پنجاب کی جیلوں میں سردیوں میں تمام جیلوں میں گیزرنصب کیےجائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب  کی جانب سے جیلوں میں اصلاحاتی پروگرام کے تحت پنجاب بھر کی جیلوں میں کیبل ٹی وی  انٹرٹینمنٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ جیلوں میں ایل سی ڈی ٹی وی بھی نصب کیے جائیں گے۔

پنجاب کی جیلوں میں قید تمام قیدیوں کو فوم کے گدے،  کمبل اور تکیہ وغیرہ گھر سے لا کر استعمال کرنے کی اجازت ہو گی۔

تمام بیرکوں اور سیلوں کو ایئر کولر، ایگزاسٹ فین اور ایل ای ڈی لائٹس بھی لگائی جائیں گی۔ اس اجلاس میں جیلوں کے نظم نسق کو مزید بہتر بنانے کے لیے پانچ ہزار کے قریب نئے وارڈنز کی بھرتی اور  جیلوں کے عملے کے لیے سروس سٹرکچر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیلوں میں قائم ہسپتالوں اور ڈسپنسریز میں خالی آسامیوں پر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی بھرتیاں کرنے کے بھی احکامات دیے ہیں۔


متعلقہ خبریں