کراچی : رواں سال اسٹریٹ کرمنلز نے 60شہریوں کی جان لے لی


کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز  بے خوف اور نڈر ہونے لگے۔ رواں سال اسٹریٹ کرمنلز نے6o شہریوں کی جان لے لی۔

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کا راج،، شہری بے بس ہو گئے، رواں سال  ڈاکوؤں نے 600 سےز ائد شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا ۔ جن میں سے60 سےزائد شہری اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں قتل  ہوگئے۔

رواں سال اسٹریٹ کرمنلز کی گولیوں کا شکار افراد کی شرح گذشتہ چار سال سے تجاوز کر گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: اسٹریٹ کرمنلز نے غریب سبزی فروش کو لوٹ لیا

پولیس ذرائع کے مطابق 5 سال میں ڈاکوؤں نے تقریبا ڈھائی ہزار افراد کو گولیاں ماریں۔ 5برس میں 250افراد کی زندگی کے چراغ گل کردئیے گئے۔
سال 2020 میں ڈاکوؤں نے 51افراد قتل،460 زخمی کردئیے تھے۔ سال 2019 میں دوران لوٹ مار39افراد ہلاک،385زخمی ہوئے تھے۔
سال 2018 میں ڈکیتی مزاحمت پر ہلاکتوں کی تعداد50،زخمیوں کی372رہی۔ سال 2017 میں لٹیروں کی فائرنگ سے 47 افراد جان سے گئے399 زخمی ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں