یقین ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر آئیں گے، بابر اعظم


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر آئیں گے ۔

لاہور میں  ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیم بابر اعظم  نے کہاکہ جو بھی کھلاڑی ٹیم میں آیا وہ کارکردگی دکھا  کر آیا ہے، سیئنرکھلاڑیوں کا ڈریسنگ روم میں بہت فائدہ ہوتا ہے۔

جو کھلاڑی نئے آئے ہیں ان کو بھی ساتھ لیکر چلیں گے، پراعتماد ہونا ضروری ہوتا ہے۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نےکہا کہ  ان کی کوشش ہوتی ہے کہ  ایک اننگز کے اینڈ تک کھیلیں، محمد حفیظ اور شعیب ملک تجربہ کار اور میچ ونرکھلاڑی ہیں۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ان  کی کوشش ہے کہ وہ اور رضوان ہی اوپن کریں، ورلڈکپ میں جاکر کنڈیشنز کا بھی جائزہ لیں گے۔


متعلقہ خبریں