گریٹر اقبال پارک کیس: ریمبو اور ساتھیوں کے جسمانی ریمانڈ میں 2روز کی توسیع


 لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھ دست درازی کے کیس میں ملزم ریمبو سمیت گیارہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ  میں مزید 2 روز کی توسیع  ہو گئی ۔

پولیس نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ریمبو سمیت 11گرفتار ملزمان کو عدالت پیش کیا۔ ملزمان کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت  کی  اور کہا جن افراد کو  گرفتارکیا گیا ہے وہ خاتون کو بچا رہے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: گریٹر اقبال پارک کیس: ٹک ٹاکر عائشہ کا ساتھی ریمبو گرفتار

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ عائشہ اکرم کی آڈیو سامنے آگئی ہے جس میں وہ رقم کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ ہمیں ملزمان سے ملنے بھی نہیں دیا جا رہے جیسے وہ کلبھوشن ہوں۔

پراسیکیوشن نے عدالت سے  جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ملزمان سے تفتیش جای ہے۔ابھی صرف چار روز کا ریمانڈ ہوا ہے مزید تحقیقات ہونا باقی ہیں۔
عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا پر  تمام ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے اپنی ساتھی ٹک ٹاکر ریمبو پر مینار پاکستان میں ہونے والے واقعے  کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا تھا جس کے بعد ریمبو اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

عائشہ اکرم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مینار پاکستان پر جانے  منصوبہ ریمبو کا تھا ۔اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں جس کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکرعائشہ اور ریمبو کا منصوبہ کیا تھا؟ آڈیو سامنے آ گئی

دوسری جانب پولیس کو تفتیش کے دوران ٹک ٹاکر عائشہ کے دوست ریمبو کے فون سے ایک آڈیو ریکارڈنگ ملی ہے جس میں وہ دونوں گرفتار ملزمان کی رہائی کے بدلے رقم وصول کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کاکہناہے کہ فون کال کی ریکارڈنگ کوکیس کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں