اوور سیز کے لیے ایکسائز آفس میں علیحدہ کاؤنٹر قائم

اوور سیز کے لیے ایکسائز آفس میں علیحدہ کاؤنٹر قائم

اسلام آباد: اوورسیز کے لیے ایکسائز آفس میں علیحدہ کاؤنٹر قائم کردیا گیا ہے۔ یہ اقدام وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اٹھایا گیا ہے۔

اوور سیز پاکستانیوں کے لیے کابینہ کا اہم فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ایکسائز آفس میں اوورسیز کے لیے علیحدہ کاؤنٹر قائم کردیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم کے مطابق ایکسائز آفس میں نیو رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے ون ونڈو کاؤنٹر بنا یا گیا ہے۔

ہم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بلال اعظم نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ون ونڈو کاؤنٹر پر صرف اوورسیز کو ڈیل کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاور آف اٹارنی کے اجرا کے لیے آٹو میشن نظام متعارف کرانے کی منظوری دی تھی۔

اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضوں کا سلسلہ جاری، پولیس اور انتظامیہ کا عدم تعاون

وفاقی کابینہ نے اس حوالے سے ہونے والے اجلاس کے دوران کابینہ اراکین نے وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کی جانے والی سمری کی متفقہ طور پر منظوری دی تھی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے میڈیا بریفنگ میں بتایا تھا کہ کابینہ نے سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے پاور آف اٹارنی کی دستاویزات آن لائن دینے کی منظوری دے دی ہے۔

پاور آف اٹارنی جب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بنانا ہوتی ہے تو انہیں سفارتخانوں جانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے بے پناہ تکالیف و پریشانی ہوتی ہے کیونکہ ایمبیسی کسی ایک جگہ ہوتی ہے جہاں تک پہنچنے کے لیے لوگوں کو دور دراز کا سفر کرنا پڑتا ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی فیصلوں میں حصہ دار بنائیں گے، وزیر خارجہ

وفاقی کابینہ کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت پاور آف اٹارنی کو آن لائن کر دیا گیا ہے جس کے بعد اب اوورسیز پاکستانی گھر بیٹھے اسے حاصل کر سکیں گے۔


متعلقہ خبریں