انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی

FBR

اسلام آباد: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے مقررہ تاریخ میں مزید توسیع نہیں ہو گی۔

ترجمان فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر ہے جس میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام افراد سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جلد ازجلد جمع کروالیں ورنہ مقررہ تاریخ کے بعد ہزار روپے یومیہ جرمانہ اور 2 سال قید بھی ہو سکتی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر کا آئرس آن لائن پورٹل 24 گھنٹے چل رہا ہے اور آئی ٹی سسٹم کی استعداد کار میں بہتری لائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں 2022 کے دوران بھی مہنگائی بڑھنے کے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میری جماعت ہے لیکن مہنگائی کنٹرول نہیں کر سکی، جہانگیر ترین

آئی ایم ایف کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آئندہ سال مہنگائی شرح کے 9.2 فیصد تک جانے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مالی سال 2026 تک ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2.8 رہ سکتا ہے۔

جاری کردہ عالمی معاشی آؤٹ لک میں کہا گیا کہ 5 سال بعد معاشی شرح نمو 5 فیصد پر پہنچے گی۔


متعلقہ خبریں