اسلام آباد میں 12 ربیع الاول کی سب سے بڑی تقریب ہو گی، وزیر اعظم

اسلام آباد میں 12 ربیع الاول کی سب سے بڑی تقریب ہو گی، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں 12 ربیع الاول کی تقریب ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ہو گی۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت 12 ربیع الاول کی تقریب کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کو 12 ربیع الاول کی تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پورے ملک میں 12 ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا اور پورے ملک میں 12 ربیع الاول سے متعلق تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 12 ربیع الاول کی تقریب ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: جیلوں کیلئے8.5 ارب روپے کےپیکج کا اعلان

اجلاس میں وفاقی وزرا فوادچودھری، نورالحق قادری، شفقت محمود اور شہباز گل نے شرکت کی جبکہ گورنر سندھ، سینیٹر سیف اللہ نیازی اور ڈاکٹر عطاالرحمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ماحولیاتی تبدیلی پر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں قومی موسمیاتی تبدیلی اور قومی جنگی حیات پالیسی 2021 کی منظوری  دی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مارگلہ کی پہاڑیوں میں خصوصی زونز کو چیتے کے تحفظ کا زون قرار دیا جائے جبکہ دنیا ترقی پذیر ملکوں کو ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے میں تعاون کرے۔

انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی کے منصوبے کے مطابق اب پوری دنیا ہمارے نقش قدم پر عمل پیرا ہے اور عالمی برادری ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کی معترف ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ قدرتی ماحول کے تحفظ کو محفوظ بنانے کے لیے نئے اہداف تشکیل دیے جائیں۔ پاکستان کے نیشنل پارکس کا تحفظ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز