وزیراعظم پھر سے جاہلانہ انداز اختیار کئے ہوئے ہیں، مولانا فضل الرحمان



جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پھر سے جاہلانہ انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی جو حکمران ہے اس نے ہر حوالے سے عوام کو نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حکمران نے قومی ادارے کوبھی چند روز ہی اتنا نقصان پہنچایا ہے۔ مسئلہ ڈی جی آئی ایس آئی کا نہیں جنرل کی تعیناتی کا ہے۔ ایسی تقرری پر یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی ڈٹ جائے کہ اور کہے میں دستخط نہیں کرتا۔

تحریک انصاف کی نااہلی تاریخ کا حصہ بن چکی، مولانا فضل الرحمان

ان کا مزید کہنا تھا کہ لمحہ بہ لمحہ صورتحال تبدیل ہورہی ہے۔ ہم دعا کرتے ہیں پاکستان کو نقصان نہ پہنچے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو دفاع شیلڈ فراہم کی، وہ ان خوش قسمت لوگوں میں سے ہیں جو اپنی زندگی کا مشن پورا کرکے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں