پاک ایران سرحد: بارڈر مارکیٹوں کے قیام سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، وزیر اعظم

پاک ایران سرحد: بارڈر مارکیٹوں کے قیام سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاک ایران سرحد کو امن و دوستی کی سرحد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بارڈر مارکیٹوں کے قیام سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرر، وزیراعظم اور آرمی چیف میں مشاورت مکمل ہو گئی،فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کے دوران معیشت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تجارت بڑھانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ دو اضافی سرحدی کراسنگ پوائنٹس کھلنے سے نقل وحرکت میں مزید آسانی پیدا ہوگی۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازع پر ایران کے مثبت کردار کو سراہا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کی ہونے والی ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے قریب نیتن یاہو کی پالیسیوں نے کیا، سابق موساد چیف

وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان پرامن و مستحکم افغانستان اور پائیدار معیشت  کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ افغانستان میں بین الاقوامی برادری مثبت طور پر اپنا کردار ادا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں معاشی تباہی کو روکنے کے لیے اقدامات کرنا چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے پڑوسیوں کی حیثیت سے پاکستان اور ایران کا امن و استحکام سے براہ راست تعلق ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی مفاہمت اور جامع سیاسی تصفیے کی اہمیت پر زور دیا اور پاکستان و ایران کے درمیان قریبی ہم آہنگی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

امریکہ اور اسرائیل میں خفیہ مذاکرات: ایران کے متعلق پلان بی پر غور

وزیر اعظم عمران خان نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ بھی کیا۔


متعلقہ خبریں