بھارتی شائقین کی آسٹریلوی کرکٹرز کو گالیاں

بھارتی شائقین کی آسٹریلوی کرکٹرز کو گالیاں

دبئی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) بھارتی شائقین کی جانب سے آسٹریلوی کرکٹرز کو گالیاں دی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئی پی ایل متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔ جس میں رائل چیلنجرز بنگلور کو شکست کے بعد بھارتی شائقین آسٹریلوی کرکٹرز پر برس پڑے اور سوشل میڈیا پر گالیاں دینا شروع کر دیں۔

بھارتی شائقین نے آسٹریلوی آل راؤنڈر ڈین کرسچن اور ان کی اہلیہ کے لیے بھی انتہائی برے الفاظ استعمال کیے جس کے بعد آسٹریلوی کرکٹر نے گالیوں کے اسکرین شاٹس فوٹو ویب انسٹاگرام پر شیئر کرے ہوئے لکھا کہ میں مانتا ہوں اچھا نہیں کھیل سکا لیکن میری اہلیہ کو اس معاملے میں نہ گھسیٹا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمی ہنٹر سینچری بنانے والی کم عمر ترین کھلاڑی بن گئیں

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے دلبرداشتہ ہو کر سوشل میڈیا پر لکھ دیا کہ جو بدتہذیبی کرے گا اسے بلاک کر دیا جائے گا۔ آن لائن ملنے والی گالیاں توہین آمیز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے اس لیے اس کو برداشت کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میکسویل 6 اننگز میں پہلی مرتبہ 40 رنز سے کم پر آؤٹ ہوئے تھے۔ اب میکسویل اور کرسچن آسٹریلیا کے ورلڈ کپ اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز