آریان خان کی گرفتاری، شوبز شخصیات کے بچوں کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ؟


بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات کے بچوں نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں بالی وڈ اداکار کمال راشد خان نے کہا کہ مجھے ذرائع نے بتایا ہے کہ آریان خان کی گرفتاری کے بعد شوبز انڈسٹری کے معروف شخصیات کے بچے ملک چھوڑنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معروف شخصیات کے بچوں کا ماننا ہے کہ اگر آریان خان کے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے تو کسی کے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں