ناروے: تیر کمان کے حملے سے 5 افراد ہلاک ہوئے


ناروے میں ایک شخص نے تیر کمان سے حملہ کر کے پانچ افراد کو ہلاک جبکہ دو کو زخمی کر دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ناروے کے قصبے کونگس برگ (Kongsberg) میں مسلح ملزم نے تیر کمان سے لوگوں کو نشانہ بنایا.

خبر رساں ایجنسی کے مطابق لوگوں کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق اس بارے میں تفتیش کی جائے گی کہ یہ دہشتگردی کا واقعہ تو نہیں۔

ناروے: کورونا ویکسین لگوانے والے 29 بزرگ شہری جاں بحق

رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے کونگس برگ کی سپر مارکیٹ کے اندر حملہ کیا، جہاں زخمی ہونے والوں میں ایک آف ڈیوٹی پولیس افسر ہے جو اس وقت سپر مارکیٹ میں موجود تھا۔

حکام نے شہر کے کئی حصوں کو گھیرے میں لے لیا اور اہل علاقہ کو اپنے گھروں کے اندر رہنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ جائے وقوعہ کا جائزہ لے کر شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔

ناروے کے محکمہ پولیس نے ملک بھر میں تمام افسران کو احتیاط کے طور پر اسلحہ رکھنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ عام طور پر ناروے میں پولیس مسلح نہیں ہوتی۔


متعلقہ خبریں