گھر کے باہر کیمرے اور ڈور بیل لگانے پر ایک لاکھ ڈالر جرمانہ


دروازے پر ایمازون کی گھنٹی اور کیمرے لگانے کے مقدمے میں برطانیہ کی ایک عدالت نے تاریخ ساز فیصلہ سناتے ہوئے گھر کے مالک پر ایک لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

جون ووڈارڈ نامی شخص کی ہمسائی جو کہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں، انہوں نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ ہمسائے کی گھنٹی جس میں کیمرا بھی نصب ہے، پرائیویسی میں دخل اندازی کا سبب بن رہی ہے۔

جج نے سماعت کے دوران پایا کہ جون ووڈارڈ نے اپنے کیمروں کے استعمال سے ڈیٹا کے قوانین کو توڑا اور ڈاکٹر مریم فیئر ہورسٹ کے ساتھ اس کے تنازعے کے دوران اس کا رویہ ہراساں کرنے کے مترادف تھا۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ ہمسائے کی گھنٹی ہر وقت انٹرنیٹ سے کنیکٹ رہتی ہے اور اس نے مجھے اپنا گھر چھوڑ کر جانے پر مجبور کر دیا۔

ایمازون کمپنی کی تیار کردہ ڈوربیل میں ایک کیمرہ اور مائیکروفون نصب ہیں۔ گھنٹی ہر وقت انٹرنیٹ سے کنیکٹ رہتی ہے۔ مالک کی عدم موجودگی میں جب کوئی گھرآئے تو یہ گھنٹی ایک موبائل ایپ کے ذریعے مالک کو اطلاع کر دیتی ہے۔

ڈور بیل کے بلٹ ان کیمرہ اور مائیکروفون کا استعمال کرکے مالک دروازے پر کھڑے شخص کو دیکھ سکتا ہے اور اس سے بات بھی کر سکتا ہے۔

مسٹر ووڈارڈ نے عدالت کو بتایا کہ اس نے اپنی گاڑیوں کی حفاظت کیلئے کیمرے لگائے۔

جج نے فیصلہ دیا کہ کیمرا ڈاکٹر فیئر ہورسٹ کی جائیداد کو ریکارڈ کرے گا جس میں اس کا گیٹ ، گارڈن اور کار پارکنگ کی جگہیں شامل ہیں۔ بقول جج مسٹر ووڈارڈ نے اپنی جائیداد کی حدود سے باہر کا ڈیٹا اکٹھا کیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں