غلطی ڈرائیورز کی یا بیرئیر کی؟ 4 ہفتوں میں 11گاڑیاں ٹکرا گئیں

غلطی ڈرائیورز کی یا بیرئیر کی؟  برطانیہ کے شہر وٹفورڈ میں ایک ہی بیرئیر سے چارہفتے میں 11گاڑیاں ٹکرائیں۔متاثرہ گاڑیوں میں پولیس وین بھی شامل ہے۔

برطانیہ کے ٹاون واٹفورڈ میں ایک دہائی کے دوران سینکٹروں شہریوں کی ٹریفک حادثات کو لے کر شکایات درج ہو چکی ہیں، لیکن پولیس کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 2011 میں اس رہائشی سڑک کی چوڑائی کم کر کے 7 فٹ کر کے  2 فٹ کے لمبے بیرئیر نصب کر دئیے گئے تھے تا کہ ہیوی ٹریفک کو روکا جا سکے۔

ہارٹ فورڈ شائر کاؤنٹی کونسل کے مطابق پابندی ٹرک ڈرائیوروں کے لیے لگائی گئی تا کہ وہ یہاں کا روٹ نہ لیں۔

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے دس سالوں سے کونسل کے چکر لگا رہے ہیں تاکہ اس مسئلے کو حل کیا جا سکے اور سڑک کی چوڑائی کو بہتر کیا جائے۔


کاونٹی کے رہائشی ٹم ویگور نے اپنے سی سی ٹی وی فوٹیج کی چار ہفتوں کی ویڈیو شئیر کی ہے، جس کے دوران 11 گاڑیاں ایک ہی طرح سے ان بیرئیرسے ٹکرا گئیں۔

ویڈیو کو مقامی پولیس کے پیج پر شئیر کیا گیا جسے چند ہی گھنٹوں میں کئی لوگوں نے شئیر کیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ اس کے بعد کونسل کے کچھ لوگوں نے وہاں کا رخ کیا لیکن مسئلہ کا کوئی حل نہ نکل سکا۔

متاثرین کا کہنا تھا کہ غلط اقدامات سے حادثات کی وجہ سے انہیں شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اس کے لیے انتظامیہ کچھ نہیں کر رہی۔

 

 

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز