ہوائی جہاز کاٹکٹ ریفنڈ کیوں نہیں کیا؟خاتون صارف عدالت پہنچ گئی


 خاتون ہوائی جہاز کا ٹکٹ ری فنڈ نہ ہونے پر ائیر لائن کے خلاف صارف عدالت پہنچ گئی۔

کورونا وبا کے دوران انٹرنیشنل فلائٹس پر پابندی لگائی گئی  لیکن ٹکٹ ری فنڈ نہیں کیا گیا۔ خاتون  نے اپنی شکایت لاہور کی صارف عدالت میں درج کر ادی۔

لاہور کی شہری حنا شفیق نے انٹرنیشنل ائیر لائن کیخلاف 19 لاکھ ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ صارف عدالت کے جج وسیم افضل نے ائیر لاین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب 19 اکتوبر تک طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: استاد نے طالبہ کا نقاب اتروا دیا، والدہ کا عدالت جانے کا فیصلہ

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ  4 جون 2021 کو دبئی کی ریٹرن ٹکٹس بک کروائیں۔کورونا وباء کے باعث فلائٹس  منسوخ ہو گئیں۔کورونا وباء کے دوران پوری دنیا میں خریدی گئی ٹکٹس ریفنڈ کی گئیں

ائیر کمپنی کو ٹکٹس کی رقم  واپس کرنے کا کہا جو ابتک واپس نہیں کی گئی۔ کمپنی انتظامیہ کے افس کے متعدد چکر لگائے لیکن داد رسی نہیں ہوئی۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت ذہنی اذیت، وقت کے ضائع، ٹکٹ کی قیمت سمیت دیگر کی مد میں 19 لاکھ 79 ہزار آدا کرنے کا حکم دے


متعلقہ خبریں