90 سالہ کینیڈین اداکار کی خلا کی سیر

نوے سالہ کینیڈین اداکار ولیم شیٹنر ایمازون کے تیارہ کردہ راکٹ کے دوسرے سفر میں خلا کی سیر کی۔

ولیم شیٹنر تین خلا بازوں کے ہمراہ ٹیکساس سے روانہ ہوئے، کینیڈین اداکار خصوصی راکٹ پر خلاء کے لیے روانہ ہوئے۔

ولیم شیٹنرکی خلا سے تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جن میں وہ حیران کن اور خوشگوار موڈ میں کھڑکی سے زمین کا نظارہ کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کی زندگی کا یادگار ترین لمحہ تھا۔ جسے بیان نہیں کیا جا سکتا.

خلا میں جانے کے بعد کیپسول نے پیراشوٹ کی مدد سے خلابازوں کے ساتھ ایک صحرا میں زمین پر محفوظ لینڈنگ کی، ولیم شیٹنر خلاء میں جانے والے معمر ترین فرد ہیں۔ زمین پر واپسی کے بعد ایمازون اور بلیو اوریجن کے مالک جیف بیزوس نے خود ولیم شیٹنرکو ویلکم کیا۔

جیف بیزوس نے لینڈنگ کے بعد دروازہ کھلوتے ہوئے کہا “ہیلو خلابازوں، زمین پر خوش آمدید”.

اس سے پہلے جیف بیزوس اپنے بھائی کے ہمراہ خلاء کی سیر کو  گئے تھے۔ انہوں نے یہ سفر ایمازون کی ہی زیر ملکیت ایرو اسپیس کمپنی ’بلیو اوریجن‘ کے تیار کردہ خلائی جہاز ’نیو شیپرڈ‘ میں کیا تھا۔ خلائی کیپسول پیراشوٹ کے ذریعے واپس زمین پر آیا جسے ٹیکساس کےصحرا سےلانچ کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق  خلائی سفر صرف 10 منٹ اور 10 سیکنڈز پر مشتمل تھا جس میں چار خلابازوں نے خلائی جہاز میں موجود بڑی شیشے کی کھڑکیوں سے خلا اور زمین کا خوبصورت نظارہ کیا۔

واضح رہے کہ خلائی سیاحت میں جیف بیزوس کے اس اقدام کو انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز