رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری کردیا گیا


کراچی: وزارت مذہبی امور اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال زکوٰة کٹوتی کے لیے نصاب 39 ہزارایک سو 98 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق یکم رمضان کو تمام بینکس سیونگ اکاؤنٹ سے ڈھائی فیصد کے حساب سے زکوٰة کٹوتی کریں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال سیونگ اکاؤنٹس سے 39 ہزار ایک سو 98 روپے یا اس سے زائد رقم پر 2.5 فیصد کی شرح سے زکوٰة کٹوتی ہوگی۔

پاکستان کے مرکزی بینک نے واضح کیا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ اور غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ سے زکوة کٹوتی نہیں کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں