ایک رات میں 10 سال عمر بڑھ گئی

روس میں خاتون نے جوان اور خوبصورت دکھنے کے لیے سرجری کرائی جس سے اس کا چہرہ سکڑ گیا اور جھریاں پڑ گئیں۔

37 سالہ خاتون سویٹلانا نے تب اپنے چہرے کا علاج شروع کرایا جب اس کے بوائے فرینڈ نے اسے بوڑھا کہنا شروع کیا، تاہم اس کا کہنا ہے کہ اس چکر میں اس نے اپنا چہرہ مکمل تباہ کر لیا اور دوست کو بھی کھو دیا۔

خاتون نے ایک ویڈیو بھی شئیر کی جس میں اس نے بتایا کہ ڈاکٹر کے غلط انجیکشن سے اس کا چہرہ  ‘ممی’ کی طرح سکٹر گیا اور جلد ڈھیلی ہو گئی اور اس کے چہرے پر جھریاں آ گئیں۔

سویٹلانا کا دعویٰ ہے کہ کاسمیٹک سرجن نے ایک نئی دوا استعمال کی ہے جو حال ہی میں برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک میں استعمال کے لیے منظور کی گئی ہے ، لیکن اس نے اس کی دس سال کی عمر کو ناقابل تلافی بڑھا دیا۔

روس میں خاتون کی شکایت پر سرجن کے خلاف مجرمانہ مقدمہ شروع کیا گیا ہے ، لیکن سویٹلانا کا کہنا ہے کہ اس کی محبت، زندگی اور کیریئر برباد ہوچکا ہے۔

سویٹلانا نے بتایا کہ ایک بار سرجری خراب ہونے پر ڈاکٹر نے اسے تسلی دی اور دوبارہ مفت انجکشن لگانے شروع کر دئیے جس سے اس کا چہرہ مزید خراب ہو گیا۔

سویٹلانا نے اپنی تصاویر اور ویڈیوز سے دوسری خواتین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے ساتھ ان جیسی غلطی نہ دہرائیں۔ اس کا کہنا تھا کہ یہ ان کی زندگی کا بہت خوفناک مرحلہ ہے جس میں وہ خود کو آئینے میں دیکھ کر روز ختم ہوتا محسوس کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز