تحریک عدم اعتماد:وزیراعلیٰ بلوچستان آج وزیراعظم سےملاقات کریں گے


وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال آج وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات کریں گے۔

وزیر اعلیٰ جام کمال وزیراعظم کو بلوچستان کی سیاسی صورت حال سےآگاہ کریں گے۔ناراض رہنماوں سے ہونے والے رابطوں سے متعلق آگاہ کریں گے۔

وزیراعلیٰ جام کمال وزیراعظم عمران خان کو  بلوچستان کی سیاسی صورتحال سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم سے گزشتہ روز گورنر بلوچستان ظہور آغا نے بھی ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے آج ملاقات متوقع ہے، امید ہے پی ٹی آئی ساتھ دے گی: جام کمال

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی اتحادی جماعت ہے، امید ہے کہ ساتھ دے گی۔ہم وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور وہ صوبے میں ہمارے ساتھ ہے۔

وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر 14 اراکین کے دستخط ہیں لیکن پریس کانفرنس میں 6 سے 7 اراکین ہوتے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس حوالے سے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ارکان سے دستخط چند روز پہلے لیے گئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی مسائل حل کرنے پر توجہ دے رہے  ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ  کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پہلے ہی تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی جا چکی ہے۔

تحریک عدم اعتماد میں اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ جام کمال کی خراب کارکردگی پرانہیں وزیراعلیٰ کےعہدے سے ہٹایا جائے اور ایوان کی اکثریت کے حامل رکن اسمبلی کو وزیراعلیٰ منتخب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: جام کمال پر اپوزیشن کے بعد باپ کا بھی اظہار عدم اعتماد

واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی میں اراکین کی تعداد 65 ہے اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 33 اراکین کی حمایت درکار ہو گی۔

بلوچستان میں حکومتی اتحاد 40 ارکان پر مشتمل ہے جن میں سے 14 نے وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تحریک جمع کرادی ہے۔ اس وقت ایوان میں متحدہ حزب اختلاف کے ارکان کی تعداد 23 ہے جب کہ دو اراکین آزاد ہیں۔


متعلقہ خبریں