وٹس ایپ پر آپ کاپسندیدہ ترین آپشن ختم کرنے کی تیاری


کسی کو پیغام دینا ہو،ویڈیو بھجوانی ہو یا پھر اپنی پسندیدہ تصاویر، تو ایسے میں سب سے مقبول پلیٹ فارم وٹس ایپ ہی استعمال کیا جاتا ہے۔

وٹس ایپ آئے روز نئے فیچرز متعارف کراتا رہتا ہے لیکن اس بار  ایک ایسا فیچر ختم کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے جو آپ سب  لوگوں کا پسندیدہ ترین ہے۔

وٹس ایپ سوچ رہا ہےکہ گوگل ڈرائیومیں لامحدود اسٹوریج کے آپشن کو ختم کر کے صارفین  کو صرف 200 ایم بی کا آپشن دیا جائے اور وہ صرف اتنے ہی مسیج محفوظ رکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یکم نومبر سے ان موبائل فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا

گوگل ڈرائیو میں پیغامات کو محفوظ رکھنا نہ صرف آسان بلکہ موثر ترین طریقہ تصور کیا جاتا ہے۔

خیال کیا رہا ہے کہ وٹس ایپ آنے والی اپ ڈیٹس کے اندر اس آپشن کو متعارف کرائے گا جویقینی طور پر صارفین کے لیے ایک اچھی خبر  نہیں ہو گی۔


متعلقہ خبریں