گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں موسیقی پر پابندی عائد


حکومت کے ویژن کے مطابق اسلام آباد انتظاميہ يکم تا 12 ربيع الاول ہرقسم کی پبلک ٹرانسپورٹ اور گاڑيوں ميں  موسيقی اور دکھانے پر پابندی لگا دی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ربيع الاول کے احترام کو مدِ نظر رکھتے ہوئے صرف حمد، تلاوتِ قرانِ پاک اور نعت لگانے کی اجازت ہو گی۔

اسلام آباد انتظاميہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل ميں لائی جائے گی۔

حکومت ملک بھر میں عشرہ رحمت العالمین منا رہی ہے۔ اس عشرے میں اسکولوں، کالج اور درسگاہوں میں سیرت پر تقریری اور نعتیہ مقابلے منعقد کروائے جائیں گے۔

عشرہ رحمت العالمین میں علماء کرام، سکالرز اور نمایاں کارکردگی کے حامل طلبا موثر عوامی آگہی دیں گے۔ بطور خاص خواتین کے حقوق، معاشرے میں بڑھتی جنسی درندگی اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے آگہی دی جائےگی۔

پبلشرزعشرہ رحمت العالمین کے دوران سیرت کی کتب پر خصوصی رعایت دیں۔ سرکاری و نجی ٹی وی چینلز کے ذریعے سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا۔

پیمرا، سرکاری و نجی ٹی وی چینلز کو خصوصی ہدایات جاری کرے گا۔ دوسرے اسلامی ممالک میں منعقدہ ربیع الاول کے پروگرامز کی خصوصی تشہیر کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں