لبنان: عدالت کے باہر فائرنگ 2 افراد ہلاک


لبنان کے دارالحکومت بیروت کی عدالت کے باہر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک 8 زخمی ہوگئے.

رپورٹ کے مطابق فائرنگ حزب اللہ اورامل تحریک کے حامیوں کے احتجاج کے دوران ہوئی، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ بیروت بندرگاہ دھماکوں کی تحقیقات کرنے والے جج کو ہٹایا جائے۔

احتجاج کےدوران 2 دھماکے بھی سنے گئے ہیں۔ صورتحال خراب ہونے پر فوج سڑکوں پر نکل آئی جس کے بعد حزب اللہ اور امل تحریک کی جانب سے اپنے مظاہرین سے پرامن رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔ 

مطاہرین پر اندھا دھند فائرنگ چھتوں سے کی گئی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں