وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال وزیراعظم سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے


وزیراعلی بلوچستان جام کمال وزیراعظم سے ملاقات کے لئے پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع ا کا کہنا ہے کہ جام کمال بلوچستان اسمبلی میں ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور صوبےکے سیاسی بحران سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری پارٹی صدارت بدستور برقرار ہے۔ میں نے کوئی آفیشل استعفی نہیں دیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے دعویٰ کیا کہ بہت سارے ناراض ارکان ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس بلانے کے متعلق وزیراعظم سے ملاقات میں فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے قبل ازیں  چیف الیکشن کمشنر سے بھی ملاقات کی ۔ انہوں چئف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں درخواست جمع کرائی ہے جب تک بطور پارٹی صدر موجود ہوں کوئی پارٹی کا قائم مقام صدر نہیں بن سکتا۔

جام کمال نے کہا حیرت اس بات کی ہے کہ کوئی آفیشل اقدام نہیں ہوا ، اس کے برعکس پارٹی کا قائم مقام صدر بنا دیا گیا۔ بلوچستان عوامی پارٹی میں قائم مقام صدر کی کوئی گنجائش نہیں۔

اس حوالے سے فیصلے کے لیے ہماری ایگزیکٹو کمیٹی ہے۔ کونسل کا اجلاس بلانا پڑتا ہے جو کسی پارٹی عہدے پر نامزدگی کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پوزیشن مضبوط ہے۔

 


متعلقہ خبریں