معاملات طے پا چکے، آج جیسے سول ملٹری تعلقات پہلے کبھی نہ تھے: فواد چودھری

علمائے کرام بتائیں کہ شہدا کا خون کس کے سر پر ہے؟ فواد چودھری

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سول ملٹری تعلقات اتنے اچھے کبھی نہ تھے جتنے آج ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا فوج اور حکومت ایک پیج پر ہے، وزیراعظم کے آرمی چیف سے بہت اچھے تعلقات ہیں، آرمی چیف نےسول حکومت کوہمیشہ سپورٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری جلد کردی جائے گی۔ اس سے متعلق تمام معاملات طے پا چکے ہیں۔

افغانستان کی صورتحال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا موقف ہے کہ اس وقت میں افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے، افغانستان کے لیے ویزا آسان کردیا ہے اور تجارت کو بڑھایا جا رہا ہے۔ چاہتے ہیں کہ دنیا بھی افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے۔

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری جلد ہوجائے گی، فواد چودھری

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے نمٹنے کیلئے نئی معاشی پالیسی فریم کی ہے۔ پنجاب کے ہر شہری کو صحت کارڈ فراہم کریں گے اور انہیں ساڑھے 7لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ احساس کارڈ سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرلیا ہے جس کے ذریعے یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیا پر سبسڈی دی جائے گی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ غریب اور کمزور طبقے کو احساس کارڈ دیں گے، پنجاب حکومت مزدور کارڈ کا بھی اجرا کررہی ہے۔


متعلقہ خبریں